18 ستمبر، 2026، 7:13 PM

دنیا امریکی جھوٹے بیانیوں اور ریاکارانہ پروپیگنڈوں کے دھوکے میں نہیں آئے گی، ایرانی وزارتِ خارجہ

دنیا امریکی جھوٹے بیانیوں اور ریاکارانہ پروپیگنڈوں کے دھوکے میں نہیں آئے گی، ایرانی وزارتِ خارجہ

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایرانی عوام کی اقتصادی صورتِ حال سے متعلق امریکی حکومت کے ایک ترجمان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا امریکہ کے جھوٹے بیانیوں اور ریاکارانہ پروپیگنڈے سے دھوکا نہیں کھاتی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایرانی عوام کی اقتصادی صورتِ حال سے متعلق امریکی حکومت کے ایک ترجمان کے بیان اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے دوران ایرانی نمائندوں کو امریکی اسٹورز سے خریداری کرنے سے روکنے کے امریکی دعوے پر ردِعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ واشنگٹن کے حکمران اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ قومیں حافظے اور تجزیاتی شعور سے محروم ہیں؛ گویا دنیا ’Pluribus‘ نامی سیریل کی طرح ہے اور سب کو اپنا ذہن بند کرکے واشنگٹن کے لبوں کو دیکھتے ہوئے اس کی بیان کردہ کہانی کو من و عن تسلیم کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ایک طرف ایسی بے رحم اقتصادی جنگ ہے جس کا مقصد ایران کے ایک ایک شہری کے لیے زیادہ سے زیادہ تکلیف اور مشکلات پیدا کرنا ہے اور دوسری طرف نیویارک کے ایک ہول سیل اسٹور سے ایرانی حکام کی فرضی خریداری روکنے کا پرشکوہ مظاہرہ کیا جا رہا ہے!

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایک پوری قوم کی زندگی پر پابندی‘‘ کا جشن مناتے ہیں اور ’’اسٹور کارڈ پر پابندی‘‘ کے لیے بیان جاری کرتے ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ یہ پروپیگنڈہ طریقۂ کار اس قدر سادہ لوح اور فرسودہ ہے کہ اب بہتر طور پر سمجھا جا سکتا ہے کہ کس قسم کی سادہ سوچ نے ایران کی قوم کے خلاف غیر قانونی جنگ شروع کی اور امریکہ کو اس شرمناک دلدل میں پہنچایا جس میں وہ آج پھنسا ہوا ہے۔

News ID 1941464

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha